(24 نیوز)گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے کرونا وبائی چیلنج ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گور نر پنجاب نے کہاکہ کرونا وبا سے بچائو کیلئے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ عید کے دنوں میں وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔
گورنر پنجاب نے وزیر خارجہ کو حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی سطح پر "اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر مبارکباد دی ،گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے باقاعدہ افتتاح پر بھی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر کے، جنوبی پنجاب کے باسیوں کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کی ،میں جنوبی پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل خواتین کو تحفظ دلانے میں کردار ادا کرے، صدر مملکت