سرکاری ملازمین کو عید پر مشروط بونس دینے کا اعلان

Apr 27, 2021 | 20:08:PM
 سرکاری ملازمین کو عید پر مشروط بونس دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان جبکہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسر وملازمین کو بونس نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے غیر حاضر اور زیرالتوا محکمانہ انکوائریز کے حامل افسروں و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا۔ این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔
اسی طرح گریڈ پانچ سے بیس تک کے افسروں و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائیگی جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو کمپنی کے قوانین کے مطابق بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے حکومت کا بڑا اعلان۔۔۔۔۔۔