(24 نیوز)آج بھی ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا اورکاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 154.49 روپے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 155 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر62 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید45پیسے کے اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.15روپے سے بڑھ کر154.65روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر155روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے بڑھ کر155.30روپے ہو گئی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186 روپے اور قیمت فروخت188روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید214روپے اور قیمت فروخت216روپے برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو عید پر مشروط بونس دینے کا اعلان