ایس او پیز پر عملدرآمد۔۔۔سندھ کابینہ نے فوج بلانے کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی ، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کی گئی ، کابینہ نے ترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
گذشتہ روز سندھ حکومت نے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نیا خط لکھا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پاک فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت درکار ہیں ، پاک فوج سندھ میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں سول انتظامیہ کی مدد کرے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری سے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا ، دو دن قبل بھی سندھ میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق سندھ حکومت نے خط تحریر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈسکہ کی طرح کشمیر میں بھی ووٹ پر پہرہ دینگے۔۔مریم نواز کا اعلان