(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے توہم اتنے بڑے معاملات کیسے ریکارڈ کریں گے؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ہم نے لیپ ٹاپ استعمال روکنے پر اسکرونٹی کمیٹی میں درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، اب الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ ہمیں لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کی اجازت دیں۔
اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج کسی قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، پورا دن کارروائی تعطل کا شکار رہی۔انہو ں نے بتایا کہ چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ کو لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے، جب کارروائی شروع ہوئی توالیکشن کمیشن آفیسرنے لیپ ٹاپ استعمال کی اجازت دی۔پی ٹی آئی کے اعتراض پرہمارے لیپ ٹاپ استعمال کرنے پرپابندی لگادی گئی۔
انہوں نے کہاکہ لیپ ٹاپ استعمال نہ کرنے کےخلاف اب الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسکرونٹی کمیٹی اس تمام عمل میں رکاوٹ ہے،جب اگست2020ءمیں الیکشن کمیشن نےاسکروٹنی کمیٹی پرعدم اعتماد کیا تو کمیٹی کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی ہال،سینما ،بیوٹی پارلرز ، انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند