کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز پاک بھارت اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔۔شنیرا کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کو بھی بھارت میں کورونا کی وجہ سے ابتر صورتحال میں پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کے تحت پیغامات نے متاثر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکر م نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں بھارت کیلئے ہر سو ہمدردانہ پیغامات کا سلسلسہ جاری ہے ،کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز دو حیرت انگیز ممالک میں اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں انشاءاللہ ایسا ایک دن ضرور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز پر عملدرآمد۔۔۔سندھ کابینہ نے فوج بلانے کی منظوری دے دی
شنیرا نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے بنائے گئے ٹرینڈز کا بھی اپنے ٹوئٹ میں استعمال کیا۔ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’مشکل گھڑی میں مجھے پکارو، ہم ساتھ مل کر لڑیں گے۔جس پر ٹویٹر صا رفین نے شنیرا کے جذبہ خیر سگالی کو بے حد سرا ہا ہے ۔
So much love & empathy pouring into India from Pakistan. Can something as evil as COVID break down boundaries and help start to build unity between two incredible countries? Inshallah I hope it can! #IndiaFightsCOVID19 #StayStrongIndia #PakistanstandswithIndia ????????????????
— Shaniera Akram (@iamShaniera) April 27, 2021
یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس ۔۔اکبر ایس بابر نے سکروٹنی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا