بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے۔ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے، ان شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہوگی۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں بالخصوص جنوبی بلوچستان کی ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے جس سے ملک و قوم کو بہت فائدہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:گڈ گورننس کس چیز کا نام ۔۔ حکومت کدھر ہے؟۔۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ