اتنا کورونا۔۔مودی بھارت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے۔۔آسٹریلوی اخبار

Apr 27, 2021 | 21:12:PM

 
 (24نیوز) آسٹریلوی اخبار نے کورونا بحران میں شدت کی ذمہ داری مودی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ متکبر، انتہائی درجے کی قوم پرستی اور بیوروکریٹک نااہلی نے مل کر بھارت میں اتنی بڑی سطح کا بحران پیدا کیا ہے، جس میں ہجوم سے پیار کرنے والا وزیر اعظم شیخی بگھار رہا ہے جبکہ عام شہریوں کا دم گھٹ رہا ہے۔
 اخبار نے کورونا وائرس کے بحران کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ مودی بھارت کو تباہی کے دہانے پر لے آئے۔اپنی ہیڈ لائن نیوز میں کہا کہ خود پرستی کا نشہ، قوم پرست سیاست، صحت کا بد ترین نظام، ویکسین کا سست رو عمل اور قابو پانے کے لیے بندشوں کے بجائے معیشت کو فروغ دینے کے خمار جیسی پالیسیوں نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔مضمون کا ٹیزر کچھ یوں ہے، متکبر، انتہائی درجے کی قوم پرستی اور بیوروکریٹک نااہلی نے مل کر بھارت میں اتنی بڑی سطح کا بحران پیدا کیا ہے، جس میں ہجوم سے پیار کرنے والا وزیر اعظم شیخی بگھار رہا ہے جبکہ عام شہریوں کا دم گھٹ رہا ہے۔
ادھرمودی حکومت نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اخبار اس طرح کی بے بنیادرپورٹنگ کرنے سے باز رہے۔آسٹریلیا میں بھارتی سفیر نے آسٹریلوی اخبا رکی اس رپورٹ کو بے بنیاد، بہتان آمیز اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ غلط معلومات افشاں کرنے کے مقصد سے لکھی گئی ہے اور اخبار کو اس کا جواب بھی شائع کرنا چاہئے۔
بھارتی ہائی کمشنر نے اخبارکے ایڈیٹر کے نام اپنے ایک خط میں لکھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے وبا سے نمٹنے کے لیے جن اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا جاتا رہا ہے، اسی نقطہ نظر کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے یہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔اس خط میں بھارتی ہائی کمشنر نے گزشتہ ایک برس کے دوران ان اقدامات کی تفصیل بھی درج کی ہے، جو حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اٹھائے ہیں اور بتایا ہے کہ کس طرح بھارت نے اس وبا پر قابو پانے کے موثر انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔کیا کورونا کی طرح کوئی اور چیز پاک بھارت اتحاد کا ذریعہ بن سکتی ہے۔۔شنیرا کا ٹویٹ

مزیدخبریں