مریم صاحبہ کو اگر اندازہ ہو گیا ہے تو اگلے پانچ سال بھی انتظار کر لیں، فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے تمام شیطانی عمل بند ہیں عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت جاری ہے اور لپیٹ میں ہر خاص و عام آرہا ہے۔ باقی صوبوں سے زیادہ پنجاب میں کیسز کی تعداد ہے۔تراویح نمازوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے اظہار ناراضگی کیا ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ پنجاب میں وینٹی لیٹرز کو بڑھانے کیلئے متعلقہ وزیر کو ہدایت جاری کی گئی ہے،حکومت پنجاب وفاقی حکومت کے تعاون سے ویکسینیش کی تعداد کو دگنا کرنے جارہی ہے۔این سی او سی کی تجاویز پر کابینہ اتفاق نہیں کیا۔پنجاب حکومت نے کل تک کا دوبارہ وقت مانگا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کسی صورت بھی آٹے کی قیمت اوپر نہیں جانے دینگے۔چینی کا وافر سٹاک حکومت پنجاب کے پاس دستیاب ہے۔جن اضلاع میں ابھی تک سٹاک استعمال نہیں ہوا اس پر برہمی کا اظہار وزیر اعلیٰ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی کی کمی نہیں اسکی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں.۔کس وزیر نے سہولت بازار کا دورہ کیا ہے اسکی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ وزیرقانون،خوراک اور سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مزید طریقہ کار واضح کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن احتساب اور انصاف ہے۔وزیراعظم سب کے وزہراعظم ہیں جس کے ساتھ زیادتی ہو گی اسے انصاف ملے گا ۔مریم نواز صاحبہ کو اگر اندازہ ہو گیا ہے تو وہ اگلے پانچ سال بھی انتظار کر لیں ۔رمضان کا مہینہ ہے تمام شیطانی عمل بند ہیں عوام کو سکھ کا سانس لینے دیں ۔
یہ بھی پڑھیں :بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی