فائز عیسیٰ کیس۔۔فیصلہ خوش آئند۔۔صدر کو استعفا دینا ہوگا۔۔بلاول

Apr 27, 2021 | 22:14:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی ٹی آئی حکومت کی سپریم کورٹ کے جج کو بلیک میل، ہراساں اور خوف زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ۔
اپنے ایک بیان میں رد عمل دیتے ہوئے بلاول نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی اورجو بھی عدلیہ پر حملے کی اس سازش کا حصہ بنے ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چا ہئے۔
بلاول نے کہاحتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے ہی سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا، وزیراعظم کے ریفرنس کا ایک مقصد ملک کے ہر آزاد جج کو خوف زدہ کرنا بھی تھا، عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں، انہوں نے کہا صدر عارف علوی نے عدلیہ پر غیرآئینی و غیرقانونی حملے میں وزیراعظم کے ایک ساتھی کا کردار ادا کیا، صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا۔
 بلاول نے کہایہ واضح ہوچکا ہے کہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے بدنیتی سے عدلیہ کو دھمکایا، شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف آزادانہ تحقیقات کی جائیں ۔جسٹس فائز عیسیٰ کے حوالے سے سارا معاملہ حکومت کے خلاف ایک فرد جرم ہے ، سارا معاملہ حکومتی دباو¿ کا ایک ہتھکنڈہ اور قانون کی بالادستی کے لئے ایک شرم کا مقام ہے، انہوں نے کہا کہ گو پی پی پی عدالتی قتل اور تین نسلوں سے عدلیہ کے نامناسب روئیے کا شکار رہی تاہم ہم آزاد اور مضبوط عدلیہ کے معاملے پر ہمیشہ کی طرح اٹل ہیں ۔ پی پی پی ہمیشہ آئینی بالادستی کے ساتھ ہے اور ہم عدلیہ کے خلاف کسی سازش کا سہارا نہیں بن سکتے، فرد کی نہیں بلکہ قانون کی حاکمیت جمہوریت کا سب سے بڑا اصول ہے،پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد عدلیہ، آئینی بالادستی اور جمہوریت کے دفاع میں ہراول دستہ رہے گی ۔ حکومت کو چاہئے کہ جمہوری رویوں کا احترام کرے اور عدلیہ، حزب اختلاف، میڈیا، نقادوں اور اختلاف رائے کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی اپنی مہم کو بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں۔مریم صاحبہ کو اگر اندازہ ہو گیا ہے تو اگلے پانچ سال بھی انتظار کر لیں، فردوس عاشق
 

مزیدخبریں