یہ بھارت ہے۔۔ 22 لاشیں ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل

Apr 27, 2021 | 22:25:PM
یہ بھارت ہے۔۔ 22 لاشیں ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر اسپتالوں پر شدید دباﺅ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ایک علاقے میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والے 22 افراد کی لاشوں کو ایک ہی ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کے لیے اسپتال سے شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا۔
بھارتی شہر سورت کے اسپتالوں میں بھی آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی بحال نہ ہونے تک نئے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ 
بھارتی شہر پٹیالہ کے سول اسپتال میں لاشوں کو رکھنے کے لیے مردے خانے میں جگہ کم پڑ گئی ہے جبکہ پارکنگ میں کھڑی ایمبولینسز میں لاشوں کو رکھا گیا۔

پڑھیں۔فائز عیسیٰ کیس۔۔فیصلہ خوش آئند۔۔صدر کو استعفا دینا ہوگا۔۔بلاول