(24نیوز)افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس چیف احمد زئی سراج نے کہاہے کہ طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، دوحا معاہدے کے بعد طالبان کی کارروائیوں میں 24فیصد اضافہ ہوا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغان این ڈی ایس چیف احمدزئی سراج نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رہا کئے گئے بہت سے طالبان قیدی دوبارہ جنگ میں شامل ہوگئے، اب مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔طالبان کے دہشتگرد گروپوں سے اب بھی آپریشنل تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاطالبان تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے افغان فورسز کیخلاف تشدد جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ افغانستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی امن عمل میں مددگار ثابت نہیں ہوئی، افغانستان میں طالبان کی مدد کے بغیر کوئی دہشتگرد گروپ آپریٹ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے دہشتگرد گروپوں سے اب بھی آپریشنل تعلقات ہیں۔
طالبان امن نہیں چاہتے۔۔مزید رہا نہیں کرینگے۔۔ سربراہ افغان خفیہ ایجنسی
Apr 27, 2021 | 22:39:PM