(24نیوز)آئی پی ایل میں کچھ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے لیکن انتظامیہ نام ظاہر کرنے سے گریز کرنے لگی۔اس با ت کا انکشاف ایک حالیہ سر وے میں سا منے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوورنا سے بگڑتی صورتحال کے سبب بھارتی میڈیا نے بھی آئی پی ایل کی کوریج کرنے سے انکار کردیا ۔اخبارات نے آئی پی ایل کوریج معطل کرنا شروع کر دی ہے اور اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا ہے کہ زندگی اور موت کی جنگ کے دوران کمرشل ازم کو اہمیت دی جارہی ہے، کورونا کی تباہی کی طرف توجہ دلانے کیلئے آئی پی ایل کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کےلئے متبادل غیر ملکی کھلاڑیو ں کے نام مکمل
سوشل میڈیا پر بھی آئی پی ایل کو بند کرنے کی مہم تیز ہوگئی لیکن منتظمین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرکٹرز پیسے کی کشش میں ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بھی کورونا سے متا ثرہ لو گوں کی دلجوئی کیلئے سا منے آگئے