بلو چستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7ارکان اسمبلی کیا کر نے جا رہے ہیں؟

Apr 27, 2021 | 23:32:PM

(24نیوز)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی پرغورشروع کردیا ۔ 
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ فیصلہ سازی میں انہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ بھارت ہے۔۔ 22 لاشیں ایک ایمبولینس میں شمشان گھاٹ منتقل

نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ سازی میں نظر انداز کیے جانے کے مسئلے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان کابینہ میں پی ٹی آئی کوعددی اکثریت کے بجائے اقلیتی تناسب سے شامل کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان امن نہیں چاہتے۔۔مزید رہا نہیں کرینگے۔۔ سربراہ افغان خفیہ ایجنسی

مزیدخبریں