موجودہ حکومت کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا کوئی حق نہیں، فواد چودھری

Apr 27, 2022 | 00:59:AM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا کوئی حق نہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھاکہ آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے لیکن موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈحکومت ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انارکی کا شکار ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے اور مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنیوالی خاتون کون، کب سے شہر میں رہ رہی تھی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مزیدخبریں