مریم نواز کا عمران خان کو بڑا چیلنج

Apr 27, 2022 | 08:54:AM
مریم نواز کا بڑا چیلنج، فائل فوٹو
کیپشن: مریم نواز کا بڑا چیلنج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی  نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک منٹ تک اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کا چیلنج دے دیا۔

 لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ سیاست کا سب سے بڑا نوسر باز جھوٹا، ڈیلر دنیا کے سب سے بڑے سازشی کا نام عمران خان ہے اس کا نیا نام توشہ خان ہے، جو کہتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اب رو رہا کہ لندن میں بیٹھ کر میری حکومت ختم کردی گئی۔

 مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف سے کیا مقابلہ،وہ صبح سے اٹھ کر ملک کے لیے محنت کرتے ہیں اور تم صرف ڈرامے بازی کرتے تھے، عمران خان نے اقتدار کے خاتمے کے ڈر سے ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم تک نہیں رکھا، عمران خان کی ٹانگیں تو شہباز شریف سے کانپتی ہیں، اب شہباز شریف وزیراعظم بن گئے،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران خان کو لگ پتہ جائے گا۔

مریم نواز نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ صرف ایک منٹ اپنی کارکردگی دیکھانے میں میرا چیلنج ہے لیکن یہ ایک لفظ نہیں بول سکتا، یہ آج کل انتخابات کا راگ کیوں الاپ رہا ہے یہ ڈرامہ پورا پاکستان جانتا ہے، عمران خان آخری دن تک اقتدار سے اس لیے چمٹا رہا کہ میرے بعد ن لیگ اقتدار میں آ گئی تو کرپشن کے کارنامے، نااہلی اور نالائقی عوام کے سامنے آجائے گی۔

 مریم نواز نے کہا کہ رات کو بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ عمران خان نے آئین توڑا، اس کے علاوہ صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان22 کروڑ عوام کا ملک ہے، آپ کا ڈینٹل کلینک نہیں جہاں آپ آئین کے دانت نکالتے رہیں۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہارا فرح سے کوئی تعلق نہیں تو راتوں رات اسے دبئی کیوں فرار کرایا۔

مریم نواز نے کہا کہ انتخابات سے وہ ڈرتے ہیں جس کو نقل کر کے پاس ہونے کی عادت ہو، ن لیگ انتخابات سے  نہیں ڈرتی، ایک تھا کورونا وائرس ،ایک ہے رونا وائرس، خان صاجب رونا دھونا چھوڑیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس ۔فیصلہ آج سنایا جائے گا