وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

Apr 27, 2022 | 10:40:AM
 وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائی کورٹ نےگورنر ہدایت کی ہے کہ وہ خود یا کسی نمائندے کے ذریعے کل  تک نومنتخب وزیراعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز شریف  سے حلف لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی حلف برداری کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے فیصلے میں کہا ہے کہ 25 دن سے پنجاب میں حکومت موجود نہیں، نو منتخب وزیرِ اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے فیصلے میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے عمران خان کو بڑا چیلنج دیدیا

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف نہ ہونے پر حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز نو منتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔