منی لانڈرنگ کیس . شہباز شریف اور حمزہ شہباز   کے حوالے سے عدالت سے اہم خبر آ گئی

Apr 27, 2022 | 10:45:AM
منی لانڈرنگ کیس . شہباز شریف اور حمزہ شہباز   کے حوالے سے عدالت سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: شہباز شریف اور حمزہ شہباز   (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی عبوری  ضمانتوں میں 14 مئی تک توسیع  کر دی گئی ۔

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں  کیس کی  سماعت شروع ہوئی تو وزیر اعظم  شہباز شریف  کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ  شہباز شریف بطور وزیر اعظم کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں  لہذا عدالت شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔ 

عدالت نے ملزموں کی حاضری لگانے کا حکم دیا جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ  راستے میں  ہیں، پانچ منٹ تک پہنچ جائیں گے ۔ عدالت نے وکیل کو ہدایت دی کہ  آپ درخواست ضمانت پر بحث کریں ۔ وکیل نے کہا کہ ملزم درخواست دینا چاہتا ہےکہ اس کے کردار کا تعین نہیں ہو سکا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کون سا ملزم ہے ؟، وکیل نے جواب دیا کہ   شعیب قمر جس کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبڑی خوشخبری۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نےعوام  کو عید کا تحفہ دیدیا

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شعیب قمر کو سمن کیا گیا؟ ، وکیل نے جواب دیا کہ نہیں شعیب قمر کو سمن نہیں کیا گیا ، عدالت نے استفسار کیا کہ تو پھر آپ کیوں درخواست دینا چاہتے ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ استدعا ہے کہ عید کے بعد کا ہفتہ رکھ لیں،عدالت نے کہا کہ یہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ایسے کب تک چلے گی ؟، وکیل نے جواب دیا کہ وزیراعظم کی مصروفیات ہیں،سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے ۔

 تفتیشی  افسر نے کہا کہ  کیس کی تحقیقات کرنیوالےتفتیشی افسرکاتبادلہ ہوگیا، کل رات ہی مجھےکیس ملاہے،ابھی جائزہ لیناہے  جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی۔