(24 نیوز)نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے،آئین بڑا اور انا چھوٹی ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ حلف کے معاملے پرعدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے۔تین ہفتے ہوگئے پنجاب میں کوئی ایگزیکٹو نہیں ہے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ گورنر اور صدر تاریخ کو داغدار نہ کریں۔میرا حلف نہ لینے کا ایک ہی آدمی ذمہ دار ہے جس نے آئین توڑ ہے ۔عمران نیازی اداروں پر چڑھ دوڑنے کی بات کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ان سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو ہدایت جاری کی ہے کل تک خود یا آپ کا کوئی نمائندہ حلف لے۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ۔مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا