انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس:4سالہ بچہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین میں انسانوں میں برڈ فلو کی قسم H3N8 کا پہلا کیس سامنے آ گیا، لیکن صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انسانوں میں بڑے پیمانے پر اس کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق چین میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس سے 4 سال کا بچہ متاثر ہوا ہے۔H3N8 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ شمالی امریکا میں پہلی بار آبی پرندوں میں پایا گیا تھا، جبکہ یہ گھوڑوں، کتوں اور مہروں کو متاثر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن اس سے پہلے انسانوں میں اس کا کیس سامنے نہیں آیا تھا۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وسطی ہینان صوبے میں رہنے والے ایک چار سالہ لڑکے کو اس ماہ کے شروع میں بخار اور دیگر علامات کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا جس میں برڈ فلو کی پایا گیا۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کے خاندان نے گھر میں مرغیاں پالی تھیں اور جنگلی بطخوں کی آبادی والے علاقے میں رہتے تھے۔
کمیشن نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ مردہ یا بیمار پرندوں سے دور رہیں اور بخار یا سانس کی علامات کا فوری علاج کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح پرندوں اور دیگر جانداروں میں بھی فلو لگنے کے امکانات ہوتے ہیں، دنیا بھرمیں برڈ فلو کی 15 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے H5 اور H7 نامی اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں۔دنیا میں 2003 میں برڈ فلو کی بیماری ایک درجن سے زائد ممالک میں پھیلی تھی جس کے بعدوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پکو ان سنٹر پر بلدیاتی ادارے کا چھاپہ۔ ہوش اڑادینے والےانکشافات