(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی دو روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
سی پی پی اے نے بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے بجلی صارفین 28 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
نیپرا حکام کے مطابق مارچ میں مقامی کوئلے، گیس اور ایل این جی سے بجلی کم پیدا کی گئی، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ ایل این جی کی قلت کے باعث 34 کروڑ روپے سے زائد اور بہتر صلاحیت والے پلانٹس نہ چلانے سے 90 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔
سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی۔درخواست کے مطابق 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی اور 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا
سی پی پی اے حکام کے مطابق بعض پاور پلانٹس کی بندش سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ۔مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا