سابق وزیراعظم میانمار کوپانچ سال قید کی سزا

Apr 27, 2022 | 12:55:PM
سابق وزیراعظم میانمار کوپانچ سال قید کی سزا
کیپشن: آنگ سان سوچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار کی فوجی عدالت نے سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو کرپشن  کرنے پر پانچ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔

 میانمار کی سابق وزیراعظم  آنگ سان سوچی کے خلاف کرپشن کے 11 مقدمات  درج ہیں تاہم صرف ایک کیس میں جرم ثابت ہونے پر ان کو یہ سزا سنائی گئی ہے۔

بند کمرے میں  ہونے والی سماعت   کے بعد جج نے  فیصلہ سنادیا کیس کے مطابق  76 سالہ آنگ سان سوچی نے اپنے ماضی کے حامی اور ینگون کے سابق وزیراعلیٰ پھائیو من تھین سے مجموعی طور پر 11 اعشاریہ چار کلوگرام سونا اور چھ لاکھ ڈالرز وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی 2021 کی فوجی بغاوت سے قبل پانچ برس اقتدار میں رہیں۔ ان پر قانون کی خلاف ورزی کے کم از کم 18 الزامات ہیں جن کی مجموعی سزا 190 برس کی قید بنتی ہے۔

دوسری جانب عالمی برادری نے آنگ سان سوچی کے خلاف مقدمات کو مضحکہ خیز  قرادر دیتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا