لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی پابندی۔ مسلمانوں نے حل نکال لیا

Apr 27, 2022 | 14:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی مسلمانوں کیلئے مساجد میں  لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی ادائیگی مشکل بنا دی تو  مسلمانوں نے بھی اسکااحسان  حل نکال لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر کی بیشتر مساجد نے  نما ز فجر کے وقت لاؤڈاسپیکر کا استعمال ترک کردیا ہے لیکن انہوں نے اب سڑک پر کھڑے ہوکر  باجماعت اذان  دینا شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے لاؤڈاسپیکر پر اذان دینے کے معاملے میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے 3 مئی تک مساجد سے لاؤڈاسپیکر کو ہٹانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

مساجد سے لاؤڈاسپیکر نا ہٹانے کی صورت میں راج ٹھاکرے نے مساجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کی بھی دھمکی دی تھی جس پر ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کی آواز کو از خود کم کر لیا ہے اور بیشتر مساجد نے فجر کی اذان لاؤڈاسپیکر پر دینے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔

  روک سکو تو روک لو pic.twitter.com/GaJrwcjxjF

 اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے 2005 کے صوتی آلودگی سے متعلق اپنے فیصلے میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ججمنٹ کی روشنی میں مساجد نے فجر کی اذان کے وقت لاؤڈاسپیکر کے استعمال پر قابو پاتے ہوئے صوتی آلودگی قانون پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلے میں تاخیر۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

 بھارتی  گجرات کی ریاستی حکومت نے بھی مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کے لئے اجازت نامے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے گزشتہ دنوں ریاست مہاراشٹر کے ڈی جی پی اور کمشنر سمیت اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے متعلق رہنمایانہ خطوط کو طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

مزیدخبریں