(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے موقع پرطلبا کیلئے خوشیاں ڈبل ہو گئیں، تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کےاعلان کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی
خیال رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دے دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ۔مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا