وزیراعظم نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا

Apr 27, 2022 | 15:16:PM

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز حکومت نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا کر عاصم احمد کو نیا چیئرمین تعینات کردیا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 2 نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق چئیرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ عاصم احمد کو نیا چئیرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیے گئے جبکہ 2 ایجنڈا آئٹمز پیش ہوئے۔ اجلاس میں کابینہ کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری، امن و امان کی صورتِ حال اور توانائی کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کا فیصلہ وزیرِ  اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں

 دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اشفاق احمد نے مثالی کام کرتے ہوئے ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنائی اور پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ۔  

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔ عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

مزیدخبریں