جامعہ کراچی خودکش دھماکہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے۔ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونیوالے خودکش حملے کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنائینگے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے۔ دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے یہ حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، پوری قوت سے اس سے نمٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے اور باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے جس کے بعد موثر اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں