ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے.امریکا کو پریشانی لاحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو ایران سے پریشانی لاحق ہو گئی۔ وائٹ ہاؤس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔
العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لئے پریشان کن بات ہے۔اس سے قبل بھی امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے ایٹمی جنگ کی وارننگ دیدی۔۔پولینڈ کو گیس سپلائی معطل، کریمینا پر قبضہ