سیاسی بحران۔۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان کو بڑا مشورہ

عمران ے کہا عدلیہ کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔ تمام جج ایماندار ہیں۔حلف پر بات نہیں ہوئی۔ثاقب نثار

Apr 27, 2022 | 19:01:PM
سابق چیف جسٹس۔ثاقب نثار۔زمان پارک۔عمران خان۔عدلیہ
کیپشن: عمرا ن خان اور ثاقب نثار ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے آئینی بحران کے سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد تحریک انصاف نے قانوی ماہرین سے سر جوڑ لئے۔تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے بھی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو زمان پارک بلا لیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی۔میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ آپ عدلیہ کے خلاف بیان بازی نہ کریں۔عدلیہ کی تضحیک قابل برداشت نہیں تمام جج ایماندار اور دیانت دار ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملاقات میں پنجاب کے آئینی بحران اور نو منتخب وزیر اعلیٰ کے حلف کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا عمران خان نے میری تمام باتوں سے اتفاق کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں