شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات ، سیاسی صورتحال پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم ہائوس آمد . وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات.ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت.
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزراء مولانا اسعد محمود، مولانا عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، سینیٹر طلحہ محمود بھی شامل تھے۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی اکرم خان درانی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی داخلہ و خارجہ پالیسی سے متعلق مشاورت ہوئی جبکہ وفاقی کابینہ سمیت صوبوں میں حکومت سازی سے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ملکر چلنے پر اتفاق ہوا۔