بھومیکا چاولہ کو" جب وی میٹ" اور "منا بھائی ایم بی بی ایس "سے کیوں نکالا؟وجہ سامنے آگئی

Apr 27, 2023 | 00:05:AM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی فلم "تیرے نام‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ" اُنہیں فلم  "جب وی میٹ" اور "منا بھائی ایم بی بی ایس" سے نکال دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  اداکارہ بھومیکا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران پہلے  بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلموں میں سائن ہونے اور پھر ان کی جگہ دوسری اداکاراؤں کو تبدیل کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھومیکا کا بتانا ہے کہ" فلم "جب وی میٹ" میں کرینہ کپور اور "منا بھائی ایم بی بی ایس" میں گریسی سنگھ سے قبل اُنہیں سائن کیا گیا تھا، بعد ازاں اُن کی جگہ دوسری اداکاراؤں کو دے دی گئی"۔

بھومیکا چاولہ نے مزید کہا کہ "مجھے بہت سی آفرز ملی ہیں، میں ہمیشہ سے ہی فلم "تیرے نام" کے بعد پہلا انتخاب رہی ہوں، اس فلم کے بعد میں نے بہت بڑی فلم سائن کی تھی مگر بدقسمتی سے اس فلم کی پہلے پروڈکشن بدلی، پھر ہیرو بدلا، فلم کا ٹائٹل بدل گیا اور پھر  ہیروئن کو بھی بدل دیا گیا ", جبکہ  امتیاز علی کی 2007ء میں کامیاب ترین ثابت ہونے والی فلم "جب وی میٹ" سے متعلق بات کرتے ہوئے بھومیکا نے کہا کہ "اُنہیں فلم سے نکالے جانے پر برا محسوس ہوا تھا مگر پھر وہ آگے بڑھ گئی تھیں، وہ اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں"۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ "راجکمار ہیرانی کی فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس" بھی پہلے انہوں نے سائن کی تھی لیکن بعد میں گریسی سنگھ کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیا"۔بھومیکا چاولہ نے کہا کہ "فلموں سے نکالے جانے کی وجہ آج تک کسی نے نہیں بتائی سوائے راجکمار ہیرانی کے، فلم سے نکالے جانے کے 10 سے 12 سال بعد راجو (راجکمار ہیرانی) نے اُنہیں بتایا کہ کسی اور کی غلطی کی وجہ سے آپ کو فلم سے ہٹا دیا گیا تھا اور انڈسٹری میں ایسا ہوتا ہے۔"

مزیدخبریں