نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات

Apr 27, 2023 | 10:16:AM

(علی رامے) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے ایران کے قونصل جنرل مہران مواحدفر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ چاول، گوشت، آم اور دیگر اشیاء کی برآمدات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایرانی قونصل جنرل نے نگران وزیراعلیٰ کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی جہاں اصفہان میں ہینڈی کرافٹس نمائش منعقد کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نگران حکومت عوام الناس کو تحفظ فراہم کرے گی، پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کو انصاف دیں گے، محسن نقوی

اس موقع پر سید محسن نقوی نے دورہ ایران کی دعوت پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اصفہان میں ہینڈی کرافٹس نمائش میں پنجاب کے وفد کی شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی سے متعلق معاملات کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے رمضان میں کھجور و دیگر پھلوں کے ٹرک بھجوانے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں کمشنر لاہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں