عون چوہدری عمران خان کے خلاف بطور گواہ پیش ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ 4 مئی کو ہو گا

Apr 27, 2023 | 10:42:AM

(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح پر قانونی کارروائی کا کیس, عون چوہدری کو بطور گواہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ 4 مئی تک مؤخر ہو گیا۔

سینئر سول جج نصر من اللہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی, عون چوہدری عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دورانِ عدت نکاح کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف بطور گواہ پیش ہونگے یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ 4 مئی کو ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر تشدد کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عون چوہدری کو بطور گواہ عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں