عمران خان کی جان کو خطرہ؟ تین افراد کے نام بتادئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔
وزیرِ داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہےجنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں،
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
انہوں نےکہا کہ بعینہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی وہ کرچکے ہیں ۔
بعینہٖ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کرچکا ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور ان کا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔