گورنر پنجاب کی مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مسلم لیگ نواز سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور صنعت کار اعجازِ ملک سے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں کام کرنے والے پاکستانی ملک میں کثیر زرمبادلہ بھیج کر معیشیت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات
اس موقع پر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی 16 شہروں میں ازسرِ نو تنظیم سازی کی گئی ہے، قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کیلئے سعودی حکومت کا شاہی پروٹوکول پاکستان دوستی کا عملی نمونہ ہے۔
شیخ سعید احمد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔