علی ظفر کینیڈا کے 2 شہروں میں اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر کینیڈا کے 2 شہروں میں لائیو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر علی ظفر نے بتایا کہ وہ 29 اپریل کو ٹورنٹو اور 30 اپریل کو وینکوور میں لائیو پرفارم کریں گے۔
View this post on Instagram
علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بھی لکھا کہ ان کے پاس کانسرٹ کا فری ٹکٹ بھی ہے۔
پاکستانی گلوکار کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے انہیں لائیو دیکھنے کی حامی بھی بھر لی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔