کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل محمد رضوان لیگ سپینر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے لیگ سپینر بن گئے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے قبل پریکٹس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز لیگ سپینر بن گئے اور کپتان بابر اعظم کو بالنگ بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیئن ہاکی چیمپیئن ٹرافی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں محمد رضوان کو واضح طور پر کپتان بابر اعظم کو لیگ سپین بالنگ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
.@babarazam258 faces an unfamiliar spinner ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 26, 2023
???? Watch @iMRizwanPak bowl leg-spin to his skipper ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/gQ68QAyNDJ
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔ کیویز کے خلاف شاہین آج دوپہر 3:30 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گے۔ دونوں ہی ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہیں اور اچھا کھیل دکھانے کیلئے تیار ہیں۔