حکومت اور پی ٹی آئی کابات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی،عثمان خادم)حکومت اور پی ٹی آئی نےبات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ،حکمران جماعتوں کے اندر الیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غور ہوگا۔
وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پر غور ہوگا، یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
ضرور پڑھیں :ایک ساتھ انتخابات، عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی: چیف جسٹس
دوسری جانب تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے3 رکنی کمیٹی نامزد کردی ۔شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، بیرسٹر علی ظفر کمیٹی میں شامل ہیں،چئیرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی ، تحریک انصاف کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا گیا۔
یاد رہے حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلے میں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔