وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال حج آپریشن کے دوران عازمین کے لئے تربیتی سیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عازمین کی تربیت کا سلسلہ 4 مئی سے شروع کیا جائے گا۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کیلئے تربیتی سیشنز کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دارالحجاج لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین کے لئے ٹریننگ چار مئی سے شروع ہو گی، بارہ مئی سے کرونا ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی سہولت بھی میسر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کتنا ہو گیا؟ وزارتِ خزانہ نے بتا دیا
لاہور میں عازمین کیلئے 4سے 17مئی تک تربیتی سیشن منعقد ہوں گے، تربیتی سیشن میں مناسک حج اور انتظامی امور کے بارے میں آگاہی دی جائیگی، دارالحجاج لاہور سے 25 ہزار 254 عازمینِ حج کو سہولتیں دی جائیگی۔
ڈائریکٹر حج لاہور اقرار احمد کا کہنا ہے کہ تمام عازمین کو حج پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوں گے، عازمین کو فلو، گردن توڑ بخار کی ویکسین اور پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، تمام حجاج کیلئے پرواز سے دس روز قبل ویکسین کروانا لازمی ہو گی، دارالحجاج لاہور میں ون ونڈو آپریشن سے کوائف کی تکمیل ہو گی اور پاسپورٹس کی واپسی سمیت دیگر امور کو حاجی کیمپ میں ہی نمٹایا جائیگا۔