(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، گنتی مکمل ، 180 ارکان نے وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹ دیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ۔اگر مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو یہ ووٹ 181 ہوتے ۔ارکان نے ڈیسک بجا کر مبارکباد دی۔
ضرور پڑھیں :حکومت اور پی ٹی آئی کابات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان آجائے گا، اگر ہماری حکومت امپورٹڈ حکومت ہوتی تو کیا روس ہمیں تیل دیتا؟ اعتماد کےاظہار پر تمام ارکان کا مشکور ہوں،ارکان کے اعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا،ملک آج شدید مشکلات سے دوچار ہے،ملک میری یا معززارکان کی وجہ سے مشکلات کا شکار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایک ساتھ انتخابات، عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی: چیف جسٹس
انہوں نے کہا ہے کہ 2018میں ایک جھرلو شدہ الیکشن ہوا،2018میں آرٹی ایس کو بندکرایا گیاساری دنیا جانتی ہے۔دوبارہ گنتی کی درخواست پرثاقب نثار نےگنتی نہ کرنےکا حکم دیا،عمران نیازی کےحکم پر2صوبائی وزیرخزانہ کوآئی ایم ایف سے تعاون نہ کرنے کا حکم دیا گیا،سائفر کی کہانی میں امریکا کو نشانہ بنایا گیا،روس سے سستے تیل کا جہاز جلد پاکستان پہنچنے گا،ثاقب نثار شیخ رشید کا پولیٹیکل ایجنٹ بن کر ان کےحلقے میں گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کہ وجہ سے گردے کی پیوندکاری کےمریض موت کےمنہ میں چلےگئے،پارلیمان کے فیصلے کا احترام کرنا میرا فرض ہے،آئین بنانا اور ترامیم کرنا پارلیمنٹ کااختیار ہے،سپریم کورٹ کو آئین میں ترمیم کا کوئی حق نہیں ہے۔پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوگا،ایک جماعت پنجاب میں جمہوریت کی آڑھ میں فاشزم لانا چاہتی ہے،کےپی میں الیکشن ہویا نہ ہو عدالت کو اسے کوئی غرض نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی پٹیشن کی وجہ سےاورنج ٹرین دو سال تاخیر کا شکار رہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ میں مذاکرات کیلئے اپنے نمائندے بھیجنے کافیصلہ کیاہے،مذاکرات کاایجنڈاپورے ملک میں ایک ساتھ صاف شفاف الیکشن ہوگا،عمران نیازی کو8،8 منٹ میں 8،8ضمانتیں مل جاتی ہیں ،عدل کادوہرامعیار قبول نہیں ،کہتاہے توشہ خانہ کیس میں پھنسایاگیاتواور بھی پھنسیں گے۔