سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متوسط اور درمیانے طبقے کیلئے سونا خریدنا نہ صرف ناممکن بلکہ ایک خواب ہی بن گیا،سونا مزید مہنگا ہونے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر مہنگا ہوکر 2001 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان میں ایک تولہ سونا 150روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 18 ہزار 800 پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 129 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 87 روپے 586 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2570روپے کی بلند سطح پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کو آئین میں ترمیم کا کوئی حق نہیں:وزیر اعظم،قومی اسمبلی کا شہباز شریف پر مکمل اعتماد