24 نیوزکا اعزاز، وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبر 4 دن پہلے بریک کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)24 نیوز کا شمار پاکستان کے ٹاپ میڈیا ہاﺅسز میں ہوتا ہے، ادارہ ھذا کی ہمیشہ یہی پالیسی رہی ہے کہ اپنے صارفین کو سب سے پہلے اور مستندخبر پہنچائی جائے، 24 نیوز نے آج پھر اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا۔
جی ہاں 24 نیوز نے 24 اپریل کو یہ خبر بریک کی تھی کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور27 اپریل کو وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لیں گے۔
24 نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس خبر کی تردید کی اور اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ عوام، پارٹی،اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں، من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔ میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے۔
وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا،ایسی مشاورت ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے۔ عوام، پارٹی،اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کے قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔ میڈیا بغیر تصدیق وزیراعظم سے متعلق خبریں نہ چلائے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 24, 2023
تاہم 24 نیوز اپنے خبر پر قائم رہا ، وزیراعظم نے آج ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیاجو ادارے کی سب سے پہلے اور مستند خبر پہنچانے کے عزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی