شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں،فوادچودھری

Apr 27, 2023 | 18:09:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما فوادچودھری نے کہاہے کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں، ان کو 20 ووٹ ہمارے ارکان اسمبلی نے دیئے جو شمار نہیں کئے جا سکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری کاکہناتھا کہ شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کی بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت کی بہت بڑی شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزیدخبریں