(24 نیوز) پی ٹی آئی نے ایک دن انتخابات کے انعقاد کے لیے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا، پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے۔ پی ٹی آئی مذاکراتی وفد نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے واپس لئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیا جائے، 90 روز کی آئینی حد پوری ہونے کی بعد آئینی ترمیم کرنا پڑے گی، آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی کا ایوان میں ہونا ناگزیر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان طنز و مزاح بھی ہوتا رہا۔