پہلا ون ڈے: شاہینوں نے کیویز کا شکار کرلیا، 5 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شاہینوں نے کیویز کا شکار کرلیا، پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فخرزمان نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے 114 گیندوں پر 117رنز بنائے، امام الحق 60 اور کپتان بابراعظم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اس سے قبل قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔