چودھری شجاعت کی شہبازشریف کو مبارکباد, فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پروزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ عوام اب بھی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہے۔
شجاعت حسین کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی میں پچھلے کئی ماہ سے ایسے مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے جو کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ناگزیر ہیں ،ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے پارلیمان اور عدلیہ آمنے سامنے آچکے ہیں اور دونوں اعلیٰ اداروں میں شاید کوئی تصادم چل رہا ہے،جو لوگ ایسا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک کیلئے باعث نقصان ہیں۔
سربراہ مسلم لیگ(ق)نے کہاکہ منفی پراپیگنڈہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلا رہے ہیں،انہیں خبردار کرنا چاہئے کہ ایسے نوجوان اپنی کم عقلی اور لاعلمی کی بدولت پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کاکہناتھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے اور اداروں کو ایسے نیٹ ورکس اور گروہوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ سیاسی کیریئر میں آج پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ کیوں اور کیسے پارلیمان میں بیٹھے ہر شخص کی کردار کشی کی جاتی ہے ،کس گروہ نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے سیاستدانوں، ججوں اور جرنیلوں کے خلاف گالم گلوچ شروع کروائی اور اسکے محرکات کیا تھے۔
ان کاکہناتھا کہ لوگوں کی نظروں میں اداروں پر سے اعتماد ختم کروانا اور ریاست پاکستان کو کمزور کروانا مقصود تھا،حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر ایک ایسا فورم تشکیل دینا چاہئے جو ملکی اور غیرملکی سطح پر پاکستان کے خلاف عناصر کی نشاندہی کر کے انکے خلاف ایسی کارروائی کرے جو ہر سننے والے کیلئے عبرت کا نشان ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائربڑھ گئے