(ویب ڈیسک)روس سے سستا تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی