منکی پاکس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ جانیے

Apr 27, 2023 | 22:07:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں منکی پاکس کے 2 کیسز سامنے آنے کے بعدا نتظامیہ متحرک ہوگئی۔ منکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہونے والی ایک نایاب بیماری ہے ۔ اس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرس میں ‘ اسمال پاکس’ یعنی چیچک بھی شامل ہے۔

یہ کیسے پھیلتا ہے ؟

منکی پاس وائرس قریبی رابطے سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

علامات

منکی پاکس کی علامات میں بخار کا ہونا، کمر اور پٹھوں میں درد، سر درد، جسم پر خارش، لمف نوڈس میں سوجن، توانائی کی کمی ہے۔ منکی پاکس کے انکوبیشن کا عرصہ 3 سے دن ہوتا ہے جبکہ علامات 2 سے 4 ہفتے رہتی ہیں۔

احتیاطی تدابیر

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے منکی پاکس سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ صرف مکمل پکا ہوا گوشت کھائیں، متاثرہ لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے سے گریز کریں، وائرس میں مبتلا جانوروں کے ساتھ رباطے سے بچیں، بستر جیسی آلودہ اشیا کے ساتھ رابطے سے بچیں۔

مزیدخبریں