(24 نیوز)شادی کے ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے ہر شخص کچھ منفرد کرنا چاہتا ہے اور اس خواہش کی تکمیل میں لاکھوں روپے خرچ کر دیتا ہے ، ایسا ہی کچھ سمندری میں ہونے والی شادی میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دلہن لینے کیلئے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل بارات سمندری سے فیصل آباد روانہ ہوئی، روانگی سے قبل باراتیوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی بارش کر دی،باراتیوں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے سینکڑوں موبائل فونز اور گھڑیوں کی بھی بارش کی گئی،اس موقع پردلہا کے بھائی غلام شبیر مشتاق کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائی کی شادی میں کچھ الگ کرنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ قابل استعمال ہے،سٹیٹ بینک