(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں ایک بار پھر میڈیا میں گردش چل رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر 2021 میں شادی کے بعدسے کئی بار سوشل میڈیا پر اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں زیر گردش رہ چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں اپریل 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔اب ایک سال بعد پھر سے اپریل کے ہی مہینے میں اداکارہ کے امید سے ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، جس پر تاحال اداکارہ یا اس کے قریبی ذرائع نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے 22 اپریل کو سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی جانب سے دی گئی عید پارٹی میں شرکت کی، جہاں انہیں اپنے دوپٹے سے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا گیا تو لوگوں نے ان کے امید سے ہونے کی افواہیں پھیلائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کترینہ کیف کو تصاویر اور ویڈیوز بنواتے وقت دوپٹے سے اپنے پیٹ کو چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔