(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے مارکیٹیں، ہوٹل، ریسٹورنٹ کے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ شہر کی مارکیٹیں اور شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو فوکل پرسن مقرر کردیا، جبکہ انہیں عمل درآمد کی رپورٹ روزانہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ" اسٹنٹ کمشنر اپنے علاقوں میں مقررہ اوقات کار پر عمل درآمد یقینی بنائیں، جبکہ تمام مارکیٹیں اور شادی ہال رات 10 بجے بند ہوں گے"۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہناتھا کہ "تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11 بجے بند ہوں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے بند ہوں گی"۔